پرویز مشرف نے پیپلزپارٹی کے وزراء اور اتحادیوں کے الزامات کو مسترد کردیا

پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔سندھ میں گزشتہ 7سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے پیپلزپارٹی نے کراچی کے حالات درست کیوں نہیں کیے حالانکہ پیپلز پارٹی کاوزیر داخلہ ذوالفقارمرزاخود لیاری اور اندرون سندھ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔سابق صدر

جمعہ 12 جون 2015 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے پیپلزپارٹی کے وزراء اور اتحادیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔جمعہ کو ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے پیپلزپارٹی کے وزراء اور اتحادیوں کی طرف سے کراچی کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ان کے دور حکومت میں کراچی کو روشنیوں کا شہر بنا دیا تھا اگر حالات کی خرابی کے ذمہ دار وہ ہیں تو 2008 سے وفاقی و صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں گزشتہ 7سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ۔پیپلزپارٹی نے کراچی کے حالات درست کیوں نہیں کیے حالانکہ پیپلز پارٹی کاوزیر داخلہ ذوالفقارمرزاخود لیاری اور اندرون سندھ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔