غذر میں موجود تمام یوٹلٹی اسٹورز کے ملازمین اپنی مرضی کے مالک بن گئے

جمعہ 12 جون 2015 23:02

غذر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء )غذر میں موجود تمام یوٹلٹی اسٹورز کے ملازمین اپنی مرضی کے مالک بن گئے جب مرضی ائے سٹور کو کھول دیا جاتا ہے اور جب جی چاہے بند کیا جاتا ہے ایریا منیجر کا کوئی پتہ نہیں جس باعث یہ ملازمین اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں موجود یوٹلٹی اسٹوز کے ملازمین بھی بے لگام ہوگئے ہیں لوگ اشیاء خوردنی کی خریداری کے لئے سٹور کے باہر کئی گھنٹے انتظار کرتے ہیں مگر ملازمین کا کوئی پتہ نہیں چلتا بعض یوٹلٹی اسٹوز میں اشیاء خوردنی کی عدم دستیابی ہے اور اس حوالے سب سے زیادہ نااہلی ایریا منیجر کی بتائی جاتی ہے جو ضلع کے دور کرنے کی زحمت بھی گوراہ نہیں کرتا ایک تو رمضان قریب اگیا ہے اوپر سے یوٹلٹی اسٹورز کی تالہ بندی اوربعض اسٹورز میں اشیاء خوردنی کی عدم دستیابی نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ملازمین پر کنڑول نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں عوامی حلقوں نے ایر یا منیجر یوٹلٹی اسٹورز ہزارہ و گلگت بلتستان سے اس حوالے سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور نااہل عملے کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ۔