وزیراعظم کا مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اکبرتابان کوٹیلی فون، الیکشن میں فتح پر مبارکباد

جمعہ 12 جون 2015 22:59

سکردو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کیلئے کئے گئے اعلانات پرعمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ان اعلانات پرجلد عملی کام شروع کریں گے ۔مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سکریٹری حاجی اکبرتابان کو نشست جیتنے پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد دینے کے بعد میاں نواز شریف نے کہاکہ حاجی اکبرتابان کی جیت سے بہت خوش ہوں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حاجی اکبرتابان سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اکبرتابان کی جیت پران کو بہت زیادہ مسرت ہوئی ہے اوراس نشست پرکامیابی کو غیرمعمولی کامیابی سمجھتا ہوں حاجی اکبرتابان نے میاں نوازشریف کاشکریہ بھی ادا کیااورگلگت بلتستان کیلئے کئے گئے حکومتی اعلانات کی یاددہانی بھی کرائی اکبرتابان کو کامیابی پردیگر وفاقی وزراء نے بھی فون کیاہے ۔