برطانیہ ، اسکول میں مسلم طالب علموں پر روزے رکھنے پر پابندی عائد

جمعہ 12 جون 2015 22:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء برطانوی دارالحکومت لندن کے ایک اسکول میں مسلم طالب علموں پر رمضان کے دوران روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ”ٹیلی گراف“ کی رپورٹ کے مطابق 10 جون کے ایک خط میں مشرقی لندن کے بارکلے پرائمری اسکول نے والدین کو اس حوالے سے خط لکھا۔خط میں اسکول کا کہنا تھا کہ اسلامک قوانین کے مطابق بچوں پر رمضان کے دوران روزے رکھنے لازم نہیں۔خط میں روزوں کو بچوں کی طبیعت خراب کرنے کا باعث قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ روزے رکھنے سے طالب علم تعلیمی سرگرمیوں سے پوری طرح مستفید نہیں ہوپاتے۔

متعلقہ عنوان :