لاڑکانہ، الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراضات داخل کروانے کا سلسلہ لسٹیں جاری کرنے سے شروع

جمعہ 12 جون 2015 22:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراضات داخل کروانے کا سلسلہ لسٹیں جاری کرنے سے شروع کیا گیا ہے جو کہ 30 جون تک جاری رہے گا، اعتراضات داخل کروانے کے لیے متعلقہ حلقے کے لوگ اپنی قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کے نام سے تحریری درخواست داخل کرے گاس جس کے ساتھ حلقہ بندیوں کی کاپی بھی شامل ہوگی، اعتراضات داخل کروانے کے لیے حلقہ بندیوں کی فی کاپی کا صحیح نقل 10 روپے کی فیس کے ساتھ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی آفیس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، جبکہ اعتراضات کی درخواستیں کمشنر لاڑکانہ کی آفیس میں ریجنل الیکشن کمشنر کے متعلقہ افسر کے ہاں داخل کرنے ہونگے اس ضمن میں سکھر کے ریجنل کمشنر لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں کیے گئے نئے حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراض سنے گا۔

متعلقہ عنوان :