سٹیزن کنٹیکٹ سنٹر کا منصوبہ حکومت اور عوام کے مابین فاصلے کم کر رہا ہے‘ڈاکٹر عمر سیف
ابتدائی طور پر محکمہ صحت، بلدیات، لائیو سٹاک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، بورڈ آف ریونیو اور تعلیمی بورڈز کی خدمات کو بہتر بنانے اور شکایات کے اندراج کے لئے پی آئی ٹی بی نے ہیلپ لائنیں شروع کی ہیں‘چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی
جمعہ 12 جون 2015 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی میں شہری کال سنٹرقائم کیا گیا ہے جو عو ام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم کر نے اور سرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں ہیلپ لائن اور کال سنٹر حکومت اور شہریوں کے درمیان رابطے کا موثر ترین ذریعہ ہے جس سے گھر بیٹھے وہ نہ صرف سرکاری محکموں سے انکی فراہم کردہ خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ان کے خلاف شکایات بھی درج کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوامی فلاحی منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر چھ صوبائی محکموں یعنی صحت، بلدیات، لائیو سٹاک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، بورڈ آف ریونیو اور تعلیمی بورڈز کے لئے الگ الگ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان ہیلپ لائینوں سے شہریوں کے مسائل میں کمی آئی ہے اور متعلقہ محکموں میں شفافیت، احتساب اور خدمات کو بہتربنانے میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی نوعیت کے دیگر محکموں میں بھی ہیلپ لائینیں قائم کی جا رہی ہیں کیونکہ عوام کنٹیکٹ سنٹر کی کار کردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں جیسا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ہیلپ لائن0800-08786نے گذشتہ سال نومبر میں کام شروع کیا تھا جس پر اب تک ایک لاکھ 20 ہزارکالیں موصول ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 98 فیصدکال کرنے والوں نے سروس کے معیار پر مثبت رائے کا اظہار کیا۔محکمہ صحت کی ہیلپ لائن 0800-99000کے ذریعے شہریوں کو ویکیسن، وبائی امراض سے بچاؤ اور ایمرجنسی سروسز کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ سرگودھا اور دیگر تعلیمی بورڈوں سے معلومات کے حصول کے لئے طلبا و طالبات 111-112-020پر کال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی بیماریوں اور مصنوعی نسل کشی کی معلومات لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی ہیلپ لائن 00800-78685-6 پر دستیاب ہیں جبکہ جائیداد کی رجسٹری، انتقال یا فرد کے حصول کے مسائل ، یونین کونسل،ٹی ایم اے اور دیگر بلدیاتی اداروں سے متعلقہ معلومات0800-02345 پردی جاتی ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہر سرکاری محکمے میں شفافیت اور بہتری لانے کے خواہشمند ہیں اور ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان اہداف کے حصول کوآسان بنا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.