لاہور،خانکی بیراج کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 6ارب 15کروڑ روپے مختص

جناح بیراج کی بحالی کا منصوبہ آئندہ مالی سال میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیگا، 90کروڑ روپے کی رقم مختص

جمعہ 12 جون 2015 22:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیراجوں کے لئے بھی فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ جناح بیراج کی بحالی کا منصوبہ 12ارب ؤ67کروڑ روپے کی لاگت سے آئندہ مالی سال میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 90کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ 23ارب 44کروڑ روپے کی مالیت سے زیر تعمیر نئے خانکی بیراج کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 6ارب 15کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گی ہے ۔ سیالکوٹ ، کامونکی اور اس کی ملحقہ آبادیوں کو سیلاب سے سے بچانے کے لئے ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت آٹھ ارب روپے کی مالیت کے منصوبے تیار کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :