لاہور،دیہی علاقوں میں نئی سڑکیں تعمیر کرنے اور پرانی سڑکوں کی مرمت اور توسیع کے لئے 52ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 12 جون 2015 22:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت پنجاب نے زرعی اجناس کی سستی نقل و حمل کے لئے صوبے بھر کے یہی علاقوں میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت ایک سو پچاس ارب روپے کی مالیت سے نئی سڑکیں تعمیر کرنے اور پرانی سڑکوں کی مرمت اور توسیع کا ایک عظیم الشان منصوبہ بنایا ہے ، یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ زرعی سڑکوں کی تعمیر کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت بننے والی تمام سڑکیں مکمل طور پر کارپیٹڈ ہو ں گی اور ہر سڑک کے دونوں طرف دو دو فٹ کا ٹریٹڈ شولڈر ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال میں 52ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :