بلاول بھٹو زرداری کی متوقع آمد ،پیپلز پارٹی لاہور کا ریلی نکالنے کا اعلان

جمعہ 12 جون 2015 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور متوقع آمد کی خوشی میں پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹر ی اطلاعات فیصل میر نے اپنے انتخابی حلقے پی پی 154 میں ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور زونل صدر ڈاکٹر ضرار یوسف کریں گے یہ ریلی فیصل میر کے انتخابی حلقے میں پیپلز پارٹی کے اعلان کردہ بلدیاتی اُمیدواروں کے دفاتر کا چکر لگاتی ہوئی حق نواز خان کے ڈیرہ پر آئے گی جہاں پر ایک بڑا جلسہ کر کے پی پی 154 میں پیپلز پارٹی کی طاقت کا مظاہر ہ کیا جائے گا ۔