ڈسکہ واقعہ نے لاقانونیت کے خلاف وکلاکوایک بار پھر متحد کر دیا ہے،پنجاب بار کونسل
ملک بھر کی وکلابرادری مظلوم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشددکی بھر پور مذمت کرتی ہے‘ مقررین کا استقبالیہ تقریب سے خطاب
جمعہ 12 جون 2015 22:27
لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء پنجاب بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعہ نے لاقانونیت کے خلاف وکلاکوایک بار پھر متحد کر دیا ہے،ملک بھر کی وکلابرادری مظلوم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشددکی بھر پور مذمت کرتی ہے۔چنیوٹ میں پنجاب بار کونسل کے ممبر غلام عباس نسوانہ کی جانب سے سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کی وائس چئیرسن فرح اعجاز نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ ظلم کی بڑی داستان اور پولیس گردی کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت پر کسی طرح خاموش نہیں رہ سکتے۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے روہنگیا مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق دلائے۔استقبالیہ تقریب سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی شرانگیزی خطے کے امن کو ثبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے۔
استقابلیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل کے چئیرمین غلام عباس نسوانہ نے کہا کہ ڈسکہ میں پولیس گردی کا معاملہ ہو ہو یا دنیا کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام وکلاایسے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے مقتولین کے ورثہ کو انصاف ملنے اور روہنگیا مسلمانوں پر بدھوں کے ظلم و تشدد کے خاتمے تک وکلاچین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پر غلام عباس نسوانہ نے وکلارہنماوں اور عہدیداروں کو چنیوٹ آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام وکلا کو خوش آمدید کہا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.