مودی جیسا گیڈر شیر بننے کی کوشش نہ کرے‘ پاکستانی قوم بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے متحد ہے‘ ریاض شاہ
جمعہ 12 جون 2015 22:25
لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مودی جیسا گیڈر شیر بننے کی کوشش نہ کرے۔پاکستانی قوم بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے متحد اور پر عزم ہے۔بھارت کے جنگ باز حکمران ہوش کے ناخن لیں اور جنگی جنون کو ہوا نہ دیں۔خطے کے امن کیلئے مودی موذی بن چکا ہے۔
عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔بھارت جذبہ جہاداور شوق شہادت سے سرشارپاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
حکومت اے پی سی بلاکر بھارتی دھمکیوں پر قومی حکمت عملی طے کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مسلمان ممالک اپنے سفیروں کو برما سے واپس بلا لیں تاکہ سفارتی سفارتی بائیکاٹ کے ذریعے برما حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ حل کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔
سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے۔ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.