حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، آج ملک کا میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثال نہیں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:35:52 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:35:52 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:35:52 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:34:28 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:34:28 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:25:31 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:25:31 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:24:21 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 22:01:54 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 21:59:05 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 21:58:40
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، آج ملک کا میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثال نہیں ملتی‘ گورنر پنجاب

لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور آج ملک کا میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی مثبت تنقید پر نہ صرف یقین رکھتی بلکہ اس پر اعتماد بھی کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر رانا محمد شمیم سے ملاقات کے دوران کہی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہونے کے باعث ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی کوموثر طریقے سے اجاگر کرنے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہود کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کئے منصوبہ جات پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارا ملک انشاء اللہ بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ اس موقع پر پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے گورنر پنجاب کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے اس دانشمندانہ فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے اس فیصلے سے نہ صرف صوبے کے عوام بلکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین نے گورنر پنجاب کو اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ قبل ازیں، ئگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں رضوان اللہ خاں کی قیادت میں پاکستان امریکہ بزنس فورم کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیے بغیر ملکی معیشت کا استحکام ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کا بہترین ماحول فراہم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے موثر حکمت عملی پر گامزن

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/06/2015 - 22:25:31 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان