کوپا امریکہ فٹ بال کپ، افتتاحی میچ میں چلی نے ایکواڈور کو 2-0 سے ہرا دیا

جمعہ 12 جون 2015 21:58

کوپا امریکہ فٹ بال کپ، افتتاحی میچ میں چلی نے ایکواڈور کو 2-0 سے ہرا دیا

سان تیاگو ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم چلی نے ایکواڈور کو 2-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ کپ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز چلی میں ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چلی نے ایکواڈور کو باآسانی 2-0 سے شکست دیدی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا اور کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی تاہم دوسرے ہاف میں چلی کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو قابو کر لیا اور بالترتیب 67ویں اور 84 ویں منٹ میں گول سکور کرکے برتری حاصل کر لی جو آخر تک قائم رہی۔ یہ گول ویڈال اور وارگیس نے سکور کئے۔

متعلقہ عنوان :