شکیب الحسن کو ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 4 وکٹیں درکار

جمعہ 12 جون 2015 21:55

شکیب الحسن کو ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 4 وکٹیں ..

فتح اللهٴ ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے چار وکٹیں درکار ہیں، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

28 سالہ شکیب الحسن اب تک 40 ٹیسٹ کی 66 اننگز میں 146 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ آل راؤنڈر 40 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 2732 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔