فیفا ویمنز ورلڈ کپ، چین نے ہالینڈ اور تھائی لینڈ نے آئیوری کوسٹ کو ہرا دیا

جمعہ 12 جون 2015 21:55

فیفا ویمنز ورلڈ کپ، چین نے ہالینڈ اور تھائی لینڈ نے آئیوری کوسٹ کو ہرا ..

اوٹاوا ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں چین نے ہالینڈ اور تھائی لینڈ نے آئیوری کوسٹ کو شکست دیدی۔ جرمنی، ناروے اور کینیڈا، نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے میچز برابر رہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا کے زیر اہتمام خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے کینیڈا کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔ گروپ بی میں جرمنی اور ناروے کے مابین کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

جرمنی نے چھٹے منٹ میں میتاگ کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی تاہم دوسرے ہاف کے 14 ویں منٹ میں ناروے کی میلڈے نے شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول سکور نہ کر سکیں اس طرح یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔ گروپ اے کے میچ میں چین نے ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے مات دے دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول لیسی وینگ نے سکور کیا۔ اسی گروپ کا دوسرا میچ میزبان کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے مابین بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گروپ بی کے میچ میں تھائی لینڈ نے کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ تھائی لینڈ کی فارورڈ اوراتھائی سریمین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کیلئے دو گول سکور کئے۔

متعلقہ عنوان :