مالدووا کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعہ 12 جون 2015 21:53

چیسی ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مالدووا کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ جمعہ کو مالدووا کے وزیراعظم چرل گیبوریسی نے اختیارات نہ ہونے کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالدووا میں وزیراعظم کو کوئی اختیارات نہیں ہیں اور میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ 38 سالہ گیبوریسی کو رواں سال فروری میں پارلیمنٹ نے وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ قبل ازیں مالدووا کے ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالہ سے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم چرل گیبوریسی کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہوں نے اپنے ہائی سکول اور کالج ڈپلومہ میں جعل سازی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :