مومن آباد میں پولیس تھانے پر رینجرز کے چھاپے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی نوٹس لے لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 21:46

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) مومن آباد میں پولیس تھانے پر رینجرز کی جانب سے مارے گئے چھاپے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے مومن آباد میں پولیس تھانے پر چھاپہ مار کر پولیس کانسٹیبل کو حراست میں لینے کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ چوہدری نثار نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔