یوکرین میں تیل کے ذخیرے میں لگنے والی آگ پر 5 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

جمعہ 12 جون 2015 21:34

کیف ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب واقع تیل کے ذخیرے میں لگنے والی آگ پر 5 روز بعد قابو نہیں پایا جا سکا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوکرین کی سٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بیان میں کہاکہ دارالحکومت کے قریب پیر کو تیل کے ذخیرے میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ حکام نے کہا کہ پی آر ایس ایم کے نافٹا آئل ڈپو کے تیل کے دو ٹینکوں میں ابھی تک آگ بھڑک رہی ہے۔ پیر کو لگنی والی آگ نے ڈپو کے 17 ٹینکوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس آتشزدگی کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو چکے ہیں تاہم حکام آگ لگنے کے مختلف امکانات کی بنیاد پر تحقیقات کر رہے ہیں۔