گوجرانوالہ‘صدر بار ڈسکہ سمیت دووکلا ء کو قتل کرنے کے مقدمے میں خصوصی عدالت نے چارروزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

جمعہ 12 جون 2015 21:15

گوجرانوالہ(این ا ین آئی ) صدر بار ڈسکہ سمیت دووکلا ء کو قتل کرنے کے مقدمے میں خصوصی عدالت نے ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ کوچارروزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے، ملزم سابق ایس ایچ او کوگیارہ پولیس گاڑیوں کی سخت سکیورٹی میں خصوصی عدالت پیش کیا گیاتھا۔گوجرانوالہ میں انسدادد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد وڑائچ کو گیارہ پولیس گاڑیوں کی سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے فاضل جج سے ملزم کے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی لیکن فاضل جج نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو فوری طور پر مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے انسپکٹر فضل سراء نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کے ملزم کا چالانکل چیکنگ کیلئے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری امتیاز احمد نے ملزم کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ سولہ جون کو ملزم کو دوبارہ پیشی کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے ،اس موقع پر پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :