گوجرانوالہ‘پنجاب ہائی وے پر مشکوک شخص سے رائفل کلاشنکوف برآمد

جمعہ 12 جون 2015 21:15

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے مشکوک شخص سے رائفل کلاشنکوف برآمد کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ انچارج پٹرولنگ پوسٹ فتح پور گجرات کے سب انسپکٹر خاور حسین نے ہمراہ پٹرولنگ ٹیم ایک مشکوک شخص بشارت سکنہ گجرات کے قبضہ سے ایک عدد ناجائز رائفل کلاشنکوف معہ 5 میگزین و 109گولیاں برآمد کر کے جبکہ غفلت و لاپرواہی سے کار نمبری 405این ڈیچلانے کے باعث ڈرائیور غلام عباس کو گرفتار کر کے ، تھانہ دولت نگر گجرات میں مقدمات درج کروا دئیے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پنجا ب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ محمد مقبول نے پٹرولنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیاہے۔