ایرا نے مظفر آباد کے زلز لہ زدہ علاقوں میں 5 ارب کی لاگت سے 20میگا پراجیکٹس مکمل ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/06/2015 - 21:10:05 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 21:10:05 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 21:10:05 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 21:01:37 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 20:42:05 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 20:28:29 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 20:28:29 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 20:28:29 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 20:27:30 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 20:26:38 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 20:15:05
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

ایرا نے مظفر آباد کے زلز لہ زدہ علاقوں میں 5 ارب کی لاگت سے 20میگا پراجیکٹس مکمل کر لیے ہیں، ظفر حسین واہلہ

آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14زلزلے سے مزاحم عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں , مستقبل میں آباد ی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لنگر پورہ اور تھوٹہ میں2000کنال کے رقبے پر دو نئے سیٹلائٹ ٹاؤن تعمیر کیے گئے ہیں،جبکہ 32منصوبہ جات پر کام اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا،ڈی جی مظفر آباد شہری ترقیاتی پروگرام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایرا نے مظفر آباد کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 5بلین روپے کی لاگت سے 20میگا پراجیکٹس مکمل کر لیے ہیں، مظفر آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14زلزلے سے مزاحم عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، مستقبل میں آباد ی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لنگر پورہ اور تھوٹہ میں2000کنال کے رقبے پر دو نئے سیٹلائٹ ٹاؤن تعمیر کیے گئے ہیں،جبکہ 32منصوبہ جات پر کام اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مظفر آباد شہری ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل ظفر حسین واہلہ نے مظفر آباد کے دورے پر آئے ہوئے صحافیوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تعداد نہیں بلکہ یہ منصوبوں کی دائرہ کار ور مطابقت ہے جو انکواہمیت فراہم کرتا ہے ۔ مالیاتی پیش رفت کے حوالے سے شہر میں جاری منصوبہ جات کے متعلق انہوں نے بتا یا کہ اب تک شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت 18.5بلین روپے مختص کیے جا چکے ہیں جن میں سے 12بلین روپے مظفر آبا د شہر میں 8اکتوبر 2005کے زلزلے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعمیر نو میں صرف کیے جا چکے ہیں ۔

مظفر آباد شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبہ جات کو شہر میں سب سے زیادہ پزیرائی حاصل ہو ئی ہے ان منصوبہ جات کو جدید تقاضوں کے عین مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر میں 50ہزار سے لے کر 2لاکھ گیلن گنجائش کے 34واٹر ٹینک تعمیر کیے گئے ہیں تا کہ ریاستی دارلحکومت کے ہر گھر تک صاف پانی مہیا کیا جا سکے ۔

200کلومیٹر طویل پرانی پائپ لائن کوضروری مرمت کے بعد نئی پائپ لائن سے مربوط کیا گیا ہے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/06/2015 - 20:28:29 :وقت اشاعت