نئے بجٹ میں لاہور کو محفوظ شہر بنانے کیلئے4ارب روپے مختص

جمعہ 12 جون 2015 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مالی سال2015-16 میں صوبائی دارالحکومت لاہور کو محفوظ شہر بنانے کیلئے4ارب روپے مختص کئے ہیں۔ سیف سٹی پروگرام کے تحت اس رقم سے جدید آلات اور کیمروں کے ذریعے نگرانی اور قانون شکن اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کیلئے ایک مربوط نظام تیار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ لاہور میں دسمبر2015 تک اور راولپنڈی ‘ فیصل آباد‘ ملتان اور گوجرانوالہ میں2016 تک مکمل ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :