کراچی میں بھتہ خوری ، ڈی جی رینجرز کے بیان پر وزیراعظم بھی حرکت میں آگئے، وزیراعلیٰ سندھ کو کارروائی کی ہدایت

سندھ حکومت تمام اداروں سے ملکر دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑدے،نوازشریف

جمعہ 12 جون 2015 20:15

کراچی میں بھتہ خوری ، ڈی جی رینجرز کے بیان پر وزیراعظم بھی حرکت میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کراچی میں بھتہ خوری سے متعلق ڈی جی رینجرز کے بیان پر وزیراعظم نواز شریف بھی حرکت میں آگئے، وزیراعظم نے دورہ کراچی کے موقع پر زیراعلیٰ سندھ کو بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت تمام اداروں سے ملکر دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑدے،وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والے ذرائع کو ختم کردیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، ائر پورٹ پر ہی وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں بھتہ خوری سے متعلق ڈی جی رینجرزکے بیان پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری روکنے کے لیے فوری حکمت عملی وضع کرنے کی جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی میں دہشتگردوں کو ملنے والے بھتے کا راستہ روکا جائے