پیشہ وارانہ غفلت کی شکایات، پشاور سمیت صوبے کے 25 ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری

جمعہ 12 جون 2015 19:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آپریشن کے دوران غفلت کے مرتکب ہونے ، پیشہ وارانہ غفلت کی شکایات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور سمیت صوبے کے پچیس ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور انہیں پی ایم ڈی سی کے بورڈ کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، بنوں ، لکی مروت ، دیر ، ابیٹ آباد ، ہری پور ، سمیت صوبے کے مختلف تحصیل و ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، تدریسی ہسپتالوں اور پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے پچیس ڈاکٹروں جن میں دس سرجنز ، دس فیزیشنز ، پانچ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شامل ہیں کو پی ایم ڈی سی کی جانب سے نوٹسز جاری کئے ہیں پی ایم ڈی سی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریضوں کی شکایات کی روشنی میں انہیں نوٹسز جاری کئے ہیں ۔

ان میں سے بعض ڈاکٹروں پر دوران آپریشن پیشہ وارانہ غفلت جن میں خواتین مریضوں کے جاں بحق ہونے ، آپریشن کے دوران بعض سامان کے پیٹ کے اندر رہ جانے وغیرہ کے الزامات ہیں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔ تاہم اس ضمن میں محکمہ صحت نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :