پی سی بی کمیٹی کا ہر سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 19:46

پی سی بی کمیٹی کا ہر سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کا جائزہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) پی سی بی کمیٹی نے ہر سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کی خراب کارگردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی نے مناسب حکمت عملی، فیلڈنگ اور فٹنس کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ کمیٹی نے سلیکشن میں تسلسل مثبت ٹیم کلچر کےفروغ پر بھی زور دیا جبکہ ہر سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :