لاہور، ریستورانوں اور ہوٹلوں سے سیلز ٹیکس چوری روکنے کی انوکھی اور دلچسپ تجویز زیر غور

بل کی رسید کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائیگا ، ہر ما ہ قرعہ اندازی میں پہلا انعام کار‘ دوسرا انعام موٹرسائیکل دی جائینگی

جمعہ 12 جون 2015 19:31

لاہور، ریستورانوں اور ہوٹلوں سے سیلز ٹیکس چوری روکنے کی انوکھی اور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت میں ریستورانوں اور ہوٹلوں سے سیلز ٹیکس چوری روکنے کی انوکھی اور دلچسپ تجویز زیر غورہے۔ ایک انعامی سکیم متعارف کروائی جارہی ہے۔ جس کے مطابق ہوٹلوں اور ریستورانوں سے کھانا کھانے والے ہوٹل کا کمپیوٹرائز بل حاصل کریں۔

(جاری ہے)

اس بل کی رسید کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائیگا اور ہر ماہ ہونیوالی قرعہ اندازی میں پہلا انعام کار‘ دوسرا انعام موٹرسائیکل دی جائینگی۔اس انعامی سکیم کے باعث جہاں شہریوں کو انعام جیتنے کا موقع ملے گا وہاں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے سیلز ٹیکس کی مانیٹرنگ ہوسکے گی۔ جو ٹیکس چوری میں کمی کا سبب بنے گی

متعلقہ عنوان :