اسلام آباد ،غیر قانونی کچی آبادیوں کے حوالے سے وزارت داخلہ سے مکمل ایکشن پلان طلب

جمعہ 12 جون 2015 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم غیر قانونی کچی آبادیوں کے حوالے سے دائر کیس میں وزارت داخلہ سے مکمل ایکشن پلان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔جمعہ کے روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے عزیز الرحمان اور دیگر کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے وکیل راجہ عدنان اسلم نے عدالت میں پیش ہوکر عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ مفصل رپورٹ جمع کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سی ڈی اے کو مفصل رپورٹ جبکہ وزارت داخلہ کو کچی آبادیوں کے حوالے سے مکمل ایکشن پلان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت چھبیس جون تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل فرخ ڈھال ناسازی طبیعت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے

متعلقہ عنوان :