کالعدم تحریک طالبان کا جھنڈا لہرانے پر ایک شخص کو گرفتار

جمعہ 12 جون 2015 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا جھنڈا لہرانے اور ملک دشمن نعرے لگانے پر وفاقی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ بھارہ کہو پولیس کو معلوم ہوا کہ ضیا احمد خان نامی شخص تحریک طالبان کا جھنڈا نہ صرف لہرا رہا ہے بلکہ ملک کیخلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کررہا ہے پولیس نے جب چھاپہ مارا تو ملزم نے ٹی ٹی پی زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پولیس کو للکارنے لگا پولیس نے گرفتار کرکے اس کیخلاف 9 اے ٹی اے کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :