ایف بی آر نے ٹیکسوں کی نئی شرح سے وصولی شروع کر دی

بجٹ اعلان کے بعد سے کمپنیوں ، دکانداروں نے نئی شرح سے سگریٹ فروخت کرنا شروع کر دئیے ہم نے نئی شرح سے ٹیکس وصولیاں شروع کر دیں،چیئرمین ایف بی آر حکومت نے سگریٹ پر 60فیصد تک ٹیکس عائد کیا ہے،بریفنگ،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے سگریٹ پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی شرح 75فیصد تک بڑھانے کی سفارش کردی

جمعہ 12 جون 2015 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایف بی آر نے بجٹ کی منظوری سے قبل ہی ٹیکسوں کی نئی شرح سے وصولی شروع کر دی ہے ،سگریٹوں پر عائد ہونے والی ڈیوٹی کی نئی شرح سے وصولی کیلئے خصوصی اختیارات استعمال کئے ہیں ،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سگریٹوں پر عائد ڈیوٹی 75 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری سے قبل ہی سگریٹوں پر عائد ڈیوٹی کی نئی شرح سے وصولی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں چیرمین ایف بی آر نے بتایاکہ چونکہ بجٹ کے اعلان کے بعد سے سگریٹ ساز کمپنیوں اور دکانداروں نے نئی شرح سے سگریٹ فروخت کرنا شروع کر دئیے تھے جس کی وجہ سے ہم نے بھی خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نئی شرح سے ٹیکس وصولیاں شروع کر دی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت نے سگریٹ پر 60فیصد تک ٹیکس عائد کیا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سگریٹوں پر ڈیوٹی کی شرح 70فیصد تک کرنے کا مطالبہ ہے جس پر قائمہ کمیٹی نے سگریٹ پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی شرح 75فیصد تک بڑھانے کی سفارش کردی

متعلقہ عنوان :