ایف بی آر نے وائرلیس انٹرنیٹ صارفین کو امیر ترین افرادقراردیدیا

انٹرنیٹ صارفین پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ،ڈیوائسزرکھنے والے غریب نہیں امیر ہوتے ہیں،چیئرمین ایف بی آر

جمعہ 12 جون 2015 19:25

ایف بی آر نے وائرلیس انٹرنیٹ صارفین کو امیر ترین افرادقراردیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) چیرمین ایف بی آر نے وائرلیس کے زریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا شمار ملک کے امیر ترین افراد میں کر دیا ہے سینٹ کی خزانہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین ایف بی آر نے کہا کہ حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال کرنے والے صارفین پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا ہے تاہم انٹرنیٹ کیلئے استعمال ہونے والی ایوو سمیت ڈیگر ڈیوائسز پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے کیونکہ جن افراد کے پاس یہ ڈیوائسز ہونگی وہ غریب نہیں بلکہ امیر ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ وفاق نے نہیں بلکہ سندھ حکومت نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد ایو و ڈیوائس کا استعمال کرتی ہے اور کچھ عرصہ قبل پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ استعمال کرنیو الے صارفین کی تعداد میں اضافے کیلئے بہت بڑی تعداد میں انٹرنیٹ ڈیوائسز صارفین کو مفت فراہم کر دئیے تھے جن پر اب ایف بی آر نے ٹیکس لاگو کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :