خیبرپختونخواہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بدنظمی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 19:25

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بدنظمی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سےکمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عماد اویس آغا، سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو وقار ایوب خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کو محکمہ پولیس سے ممبر لینے کا اختیار ہوگا۔کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد میں ناکامی کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ کمیٹی 15 روز میں سفارشات مکمل کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :