کچی بستیوں نے اسلام آباد کے قدرتی حسن کو گہنا دیا،چوہدری تنویر

سی ڈی اے اژدھا کا روپ دھار گیا ہے ، ماسٹر پلان کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے ،سینٹ میں توجہ دلاؤنوٹس وزارت داخلہ پلان تشکیل دے رہا ہے جو غیر قانونی کچی بستیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریگا،ریاض پیرزادہ

جمعہ 12 جون 2015 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینٹ میں سینیٹر چوہدری تنویر خان نے توجہ دلاؤاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سی ڈی اے ایک اژدھا کا روپ دھار گیا ہے ملک بھر کے علاوہ وفاق میں درجنوں غیر قانونی کچی بستیاں آباد ہوگئی ہیں جن میں لاکھوں افراد قیام پذیر ہیں کچی بستیوں میں جرائم پیشہ افراد کے آنے سے اسلام ٓٓباد کی مارکیٹو ں کو مخصوص حالات کی وجہ سے بلاک رکھ بند کر دیا گیا ہے ہرطرف افراتفری کا سمانظرآتا ہے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حلیہ بگاڑ کر کچی بستیوں کے نام پر وفاق کے قدرتی حسن کو بھی گہنا دیا گیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ وزارت داخلہ ایک مخصوص پلان تشکیل دے رہا ہے جو کہ غیر قانونی کچی بستیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریگا سی ڈی اے نے اس وقت وفاق میں دس کچی بستیوں کو قانونی قرار دیا گیا ہے جنہیں سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے حکم پرقانونی قرار دیا گیا تھا جبکہ دیگر درجن کے قریب کچی بستیاں غیر قانونی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ڈھوک نا جو ، حق باہو ، عیسیٰ نگری ، مسلم کالونی ، ہنس کالونی ، سیکٹر کالونی ،66کوارٹر ، 42کوارٹرز 100کوارٹر فرانس کالونی کو قانونی جبکہ بارہ کہو ، کچی آبادی ،ایچ نائن ، آئی 12 ،جی 13 ،بری امام ، جی سکس و دیگر غیر قانونی کچی بستیاں ہیں جن کے حوالے سے وزارت داخلہ ایک جامع پلان بنا کر فیصلہ کرے گی ۔(ر اش د) #/s#

متعلقہ عنوان :