چنیوٹ ، مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے

جمعہ 12 جون 2015 18:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے پہلے واقعہ میں عالمگیر روڑ کی رہائشی خاتون کپڑے دھونے کے دوران کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئی متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے واقعہ میں نواحی گاؤں احمد نگر میں مکان کی چھت گر جانے سے پانچ بچوں کی ماں ملبے تلے دب جانے سے دم توڑ گئی جبکہ بچوں کو ریسکیو1122اور مقامی افراد نے زندہ نکال لیا جبکہ تیسے واقعہ میں لاہور روڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو تیز رفتاری کے باعث ٹکر مار دی جس میں ظفر ولد اﷲ دتہ جو کہ جڑانوالہ سے محنت مزدوری کرنے چنیوٹ آیاتھا دم توڑ گیا حادثہ میں جاں بحق ہونے والا نوجوان دو بچوں کا باپ بتایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :