جے یو آئی جیکب آباد کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 جون 2015 18:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جے یو آئی جیکب آباد کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈی سی چوک پر دھرنا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے برما کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہر ہ ضلع دفتر سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،حافظ میر محمد بنگلانی ،مولانا عبدالجبار رند،عابد ابڑوکی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے مظاہرین شہر کے مختلف راستوں شاہی بازار،صرافہ بازار،قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ پہنچے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی بعد ازاں ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دھرنے دیے گئے جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں اقلیتی مسلمانوں پر ظالمانہ کاروائیاں کی جارہی ہیں برما کے مسلمانوں کا جینا محال کیا گیا ہے عورتوں اوربچوں کو بے گنا ہ قتل کیا جارہاہے پر انسانی حقوق کے چیمپئن خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس وقت بھی لاکھوں برمی مسلمان پناہ گاہوں اورسمندر کی لہروں میں موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں عالمی برادری بیدار ہوکربرما کے مسلمانوں پر ہونے والی ظالمانہ کاروائیاں بند کرائے ۔

متعلقہ عنوان :