مادر پدر آزاد این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت بالکل نہیں ہونی چاہئے، شاہ فرمان

پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونا بڑا جرم ہے، وزیر آبنوشی خیبرپختونخوا

جمعہ 12 جون 2015 18:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) خیبر پختونخواکے وزیر برائے آبنوشی و محنت شاہ فرمان نے وفاق کی جانب سے پاکستان کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث این جی او سیو دی چلڈرن پر پابندی اور عملے کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کا خیبر مقدم کیاہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شاہ فرمان نے کہا کہ وفاق کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے اس سے این جی اوز کی سرگرمیاں محدود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونا بڑا جرم ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ شاہ فرمان نے واضح کیا کہ مادر پدر آزاد این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت بالکل نہیں ہونی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :