عالمی سطح پر 15جون کو ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے تمام محکمہ جات اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں ‘ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ

ڈینگی مچھر کی نشاندہی کیلئے شہر میں اووی ٹریپ سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ‘کام نہ کرنیوالے محکموں کو وضاحتی لیٹر لکھے جائیں ‘ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 12 جون 2015 18:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر 15جون کو ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے تمام محکمہ جات اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں ‘ڈینگی مچھر کی نشاندہی کیلئے شہر میں اووی ٹریپ (Ovi Trap)کی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ‘کام نہ کرنیوالے محکموں کو وضاحتی لیٹر لکھے جائیں اور اسکی کاپی کمشنر آفس بھیجی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ 15جون 2015کو عالمی سطح پر ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے اور تمام محکمہ جات اس دن کو بھرپورطریقے سے مناتے ہوئے ضلع بھر میں بینرز ، فلیکسز ، پمفلٹس ،ڈینگی آگاہی سیمینارز اور واک کا اہتمام کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی جا سکے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے منگل منڈی قصور اور پتوکی سے دو نرسریوں سے ڈینگی لاروا شناخت کرنیوالی ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ لاروا پکڑنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا جائیگا ۔ انہوں نے اووی ٹریپ سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ سٹی قصور میں پانچ جگہوں پر اووی ٹرپ کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں تا کہ ڈینگی مچھر کی صحیح نشاندہی کا اندازہ لگایا جا سکے ۔

ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰۃ اور ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف کی طرف سے ڈینگی سیمینار اور واک نہ کرنے پر انہیں وضاحتی لیٹر لکھنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اورٹی ایم او قصور کی ڈینگی کے سلسلہ میں بریفنگ دیکھی اور ڈینگی تدارک کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی او نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ بند سیوریج نالوں کی تفصیل تحصیل کی سطح پر بناکر تصاویری ثبوت کیساتھ مجھے رپورٹ دیں تا کہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔

اینٹا مالوجسٹ قصور نے اجلاس کو انڈرائیڈ فونز پر کی گئی ڈینگی سرگرمیوں کی تفصیل بتائی اور کہا کہ پچھلی میٹنگ میں کی گئی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 113 مزید انڈرائیڈ فونز کی ڈیمانڈ کر دی گئی ہے تا کہ ایک یونین کونسل میں ایک انڈرائیڈ فون دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :