لاہور، شاہدرہ میں سنگدل چچا نے اولاد نہ ہونے پر 3بھتیجوں کو گلے کاٹ کر قتل ،ماں کو شدید زخمی کر دیا
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
جمعہ 12 جون 2015 18:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سنگدل چچا نے اولاد نہ ہونے پر 3بھتیجوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا جبکہ ماں کو بھی چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں شاہدہ کے علاقہ فضل پارک میں فریاد اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھاجس کے تین بچے تھے ۔فریاد کی کوئی اولاد نہیں تھی جس پر اس کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ، گزشتہ روز بھی فریاد نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیاجس کے بعد فریاد نے طیش میں آ کر اپنے تین بھتیجوں ایک سالہ شکیل ، 3سالہ وسیم اور 5سالہ عظیم کو چھری سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.