پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ٗمریم اورنگزیب

بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں شدید نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ٗ انٹرویو

جمعہ 12 جون 2015 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) داخلہ امور کی پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کی طرف بری نگاہ اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں شدید نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارتی قیادت کیبیانات اقوام متحدہ کیمنشورکی خلاف ورزی ہیں۔ایک سوال پرانہوں نیکہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی فعال پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی اورخوشحال کی راہ پرگامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :