لیبی داعش نے 2 لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے،ویڈیو جاری

جمعہ 12 جون 2015 18:24

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) لیبیا میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ نے سرت شہر کے القرضابیہ ائر بیس پر 'فجر لیبیا' ملیشیا کے 2 لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے۔عالمی میڈیا کے مطابق اپنی ویب سائٹ پر داعش نے ایئر بیس پر لڑاکا طیاروں تباہی کے منظر پوسٹ کئے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا الجالط بٹالین کے ہیڈکوارٹرز پر قبضے کے لئے کی گئی عسکری کارروائی۔

(جاری ہے)

یہ جگہ اس سے قبل مصراتہ ملیشیا کے زیر استعمال رہی۔ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں ابو دجانہ السودانی نامی ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے جو فجر لیبیا ملیشیا کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں مرتد قرار دے رہا ہے اور ان کے خلاف جہاد پر زور دے رہا ہے۔یاد رہے تنظیم نے سرت شہر اور تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی علاقوں کا مکمل کنڑول حاصل کر لیا تھا۔ اسی تنظیم نے مصراتہ کے قریبی الستین علاقے پر رواں ہفتے قبضہ حاصل کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :