پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وسیم اختر اپوزیشن کے احتجاج سے لاتعلق

جمعہ 12 جون 2015 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر اپوزیشن کے احتجاج سے لاتعلق رہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جب اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کی قیادت میں اپوزیشن کے دیگر جماعتوں کے اراکین احتجاج کر رہے تھے تو اسی دوران ایوان میں موجود جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر اپوزیشن کے احتجاج سے لاتعلق رہے اوراپوزیشن اراکین کے کہنے کے باوجود وہ اپنی نشست پرخاموشی سے وزیر خزانہ کی تقر یر سنتے رہے ۔