پنجاب اسمبلی ‘ اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ اجلاس میں بھر پور احتجاج‘سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ ‘گو نواز گو ‘‘گو شہبا زگو ‘‘کے نعرے

حکو متی اراکین کی ’’رو عمران رو ‘‘کی نعرے بازی ‘ سپیکردونوں اطراف کے اراکین کا خاموش کروانے کی کوشش

جمعہ 12 جون 2015 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں (ق) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کا بجٹ اجلاس کے موقعہ پر ایوان میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں بندھ کر شدید احتجاج ‘ایوان میں احتجاجی دھر نہ اور سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا ‘ایوان’’گو نوازگو ‘‘گوشہبا زشر یف گو ‘‘بجٹ نہ منظور ‘اور جھوٹے جھوٹے کے نعروں سے گو نجتا رہا ‘حکو متی اراکین ’’رو عمران رو ‘‘کے نعرے لگاتے رہے جبکہ سپیکردونوں اطراف کے اراکین کا خاموش کروانے کی کوشش کرتے رہے جمعہ کے روز اپوزیشن جماعتوں کا اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید کی صدارت میں بجٹ اجلاس میں شر کت اور احتجاج کی حکمت عملی طے کر نے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی ‘جماعت اسلامی اور (ق) لیگ کے اراکین اسمبلی نے شر کت اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکو مت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو تر قیاتی سکیموں سمیت دیگر ایشوز میں مسلسل نظر انداز کرتی ہے اس لیے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں بندھ ایوان میں احتجاجی دھر نہ دیا او ر ر سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا جبکہ ایوان’’گو نوازگو ‘‘گوشہبا زشر یف گو ‘‘بجٹ نہ منظور ‘اور جھوٹے جھوٹے کے نعروں سے گو نجتا رہاجبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ حکو مت نے اپوزیشن جماعتوں کی ہمیشہ تذلیل کی ہے اور اپوزیشن اراکین کو اسمبلی کو تر قیاتی فنڈز دینے کی بجائے ہم سے ہارے ہوئے لوگوں کو حکو مت فنڈ ز دے رہی ہے جسکے خلاف ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے ۔