بلانمبری موٹرسائیکلوں کے خلاف کاورائی،178موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند

جمعہ 12 جون 2015 18:07

ملتان۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ملتان پولیس نے نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 178نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں 430نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 157 موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔