منشیات فروشی ،ناجائزاسلحہ رکھنے ،جواء کھیلنے والے اوراشتہاری مجرمان سمیت 57افرادگرفتار

جمعہ 12 جون 2015 18:05

ملتان۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ملتان پولیس نے منشیات فروشی ،ناجائزاسلحہ رکھنے ،جواء کھیلنے اور اشتہاری مجرمان سمیت57افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گلگشت نے ملزم آصف سے 120گرام چرس اورملزم شوکت علی سے 08ٹین پیک شراب،پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم محمد ناظم سے 05لیٹر شراب،پولیس تھانہ صد رنے ملزم غلام عباس سے 130گرام چرس،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم وکیل سے 15لیٹر شراب،پولیس تھانہ بدھلہ سنت محمد عامر سے 20لیٹر شراب اورملزم محمد عدنان سے 10لیٹر شراب،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم شاکر سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم محمد نعمان سے 01لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم سجاد سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات در ج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد اکمل سے پسٹل معہ 03گولیاں اور ملزم گل بہار سے پسٹل معہ 02گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان لعل خان ،شکیل ،قیصر اور امجد کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھو ں گرفتار کر کے وٹک رقم 6500/-روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ضلع ملتان نے49اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا جن میں سے 20ملزمان سنگین نوعیت کے ہیں۔ 03اشتہاری مجرمان ٹاپ 10کیٹگری کے،01اشتہاری مجرم ٹاپ 20کیٹگری کا جبکہ آئی جی پنجاب کی جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست کے 07اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں 02عدالتی مفرروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :