سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین منتخب

جمعہ 12 جون 2015 17:57

اسلام آباد ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے لئے اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل نے سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا جبکہ سینیٹر حمزہ نے تائید کی۔

چیئرمین کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اراکین کمیٹی کے تعاون سے معاملات میں بہتری لانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اراکین کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہتری لانے کے لئے کمیٹی آپ کی صدارت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آپ کے تجربے سے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے جنہوں نے بعد میں چیئرمین کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سینیٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد حسن خان نے کمیٹی کے چیئرمین کے انتخابی عمل کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :