اسلامی دنیا کے ساتھ تعاون کرنا روس کے لیے سودمند ہے، عارضی سربراہ تاتارستان

جمعہ 12 جون 2015 17:55

قازان ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اسلامی دنیا کی استعداد بہت زیادہ ہے اور اسلامی دنیا کے ساتھ تعاون کرنا روس کے لیے سودمند ہے۔ تاتارستان کے عارضی صدر اور تزویری نکتہ نگاہ پر مبنی گروپ "روس اسلامی دنیا" کے سربراہ رستم منی خانوو نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا، اپنے طور پر اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس کثیرالعقیدہ ملک ہے جبکہ یورپ کو اس بات کی سمجھ ہی نہیں ہے کہ مسلمان اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے کیسے مل جل کر معمول کے مطابق زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

رستم منی خانوو کے مطابق،"روس کو ہر جگہ اپنے شراکت کار تلاش کرنے چاہییں"۔ انہوں نے اسلامی دنیا سے تعاون کے لیے جمہوریہ تاتارستان کی استعداد کے استعمال کو اہم گردانا جہاں کے لوگ اسلام کے پیروکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :