ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 12/06/2015 - 18:45:27 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 18:05:33 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 17:46:39 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 17:02:03 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 17:02:03 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:58:06 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:47:11 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 15:08:32 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 15:08:31 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:57:53
-

ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ٹوکیو/ہانگ کانگ ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ٹوکیو ، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا ۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 24.11 پوائنٹس کے اضافے سے 20407.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.16 فیصد یا 2.60 پوائنٹس کی بہتری سے 1651.48پوائنٹس ہوگیا۔

ہانگ کانگ سٹاک ایکسیچنج میں بھی تیزی کا رجحان رہا اور حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 0.66فیصد اضافہ ہوا۔ کاروباری سرگرمیو ں کے دوران ہینگ سینگ انڈیکس 176.49پوائنٹس ہوگیا۔ جبکہ مجموعی تجارتی حجم 63.15ہانگ کانگ ڈالر رہا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.44فیصد یا 22.45پوائنٹس کے اضافے سے 5144.04پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ شین زین کمپوزٹ انڈیکس 1.0فیصد یا 31.09پوائنٹس کی بہتری سے3132پوائنٹس ہوگیا۔

12/06/2015 - 17:46:39 :وقت اشاعت