فلم ” پی کے “ چین میں 4500 سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش، 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیاہے،ہدایت کار راجکمار ہیرانی

جمعہ 12 جون 2015 17:42

فلم ” پی کے “ چین میں 4500 سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش، 100کروڑ سے ..

ممبئی ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی وڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے کہا کہ فلم ” پی کے “ نے چین میں توقع سے بڑھ کر بزنس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

راجکمار ہیرانی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کی فلم ” پی کے “ حال ہی میں چین میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے چونکہ یہاں کے لوگوں کے مذہب کے حوالے سے اعتقادات بالکل مختلف ہیں اس لیے انہیں فلم کے یہاں زیادہ بزنس کی توقع نہ تھی لیکن وہ فلم کے بزنس کی شرح دیکھ کر حیران رہ گئے ۔

فلم نے ریکارڈ بزنس کیا ہے ۔ یہاں کے فلم بینوں نے فلم کو بے حد سراہا ہے اور اچھا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ یہ فلم یہاں کے 4500 سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔ فلم نے اب تک یہاں 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیاہے۔ آئندہ دنوں میں مزید بزنس کی توقع ہے ۔ چین میں اس فلم کی شاندار نمائش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :