شاہ رخ خان کی فلمی مصروفیات بڑھ گئیں

جمعہ 12 جون 2015 17:36

شاہ رخ خان کی فلمی مصروفیات بڑھ گئیں

ممبئی ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلمی مصروفیات بڑھ گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ ان دنوں بے حد مصروف اداکار بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جانب وہ فلم ” رئیس “ کی عکسبندی کروا رہے ہں جس میں ان کی ہیروئن پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ہیں تو دوسری جانب وہ روہت شیٹھی کی فلم ” دل والے“ میں مصروف ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں کاجول ، درون دھون اور کریتی سینن شامل ہیں ، ان فلموں کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :