تہرے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار، پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ
جمعہ 12 جون 2015 17:27
ایبٹ آباد۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایبٹ آباد پولیس نے فوارہ چوک تہرے قتل کیس کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق 2ہفتہ قبل انتخابی رنجش کی بناء پر یونین کونسل دھمتوڑ سے تحریک کونسل کے امیدوار چوہدری ساجد نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سیاسی جماعت کے تین کارکن جاں بحق ہوئے۔
مقتولین کے ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں چوہدری ساجد سمیت چار نامزد ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج ہوا ۔ایبٹ آباد پولیس نے تہرے قتل میں نامزد ایک ملزمان ارشاد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.