تاجروں ، شہریوں ، میڈیا کا مطالبہ رنگ لے آیا، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ نے شہر کی مصروف ترین شاہراہ تحصیل روڈ کی بجائے ذیل گھر فوارہ چوک کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں سستا رمضان بازار لگانے کا اعلان کردیا
جمعہ 12 جون 2015 17:23
جھنگ ۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) تاجروں ، شہریوں ، میڈیا کامطالبہ بالآخر رنگ لے آیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ نے شہر کی مصروف ترین شاہراہ تحصیل روڈ جھنگ صدر کی بجائے ذیل گھر فوارہ چوک شہید روڈ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں سستا رمضان بازار لگانے کا اعلان کردیا ہے تاہم شہریوں نے ذیل گھر میں فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شہروں کی طرح مستقل وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل بازار قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے ترجمان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ذیل گھر فوارہ چوک شہید روڈجھنگ صدر میں لگائے جانیوالے سستے رمضان بازار کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بابر رحمن کو انچارج مقرر کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے نواز شریف پارک جھنگ سٹی میں لگائے جانیوالے سستے رمضان بازار کے انچارج سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور بشیرچوک سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں لگائے جانیوالے سستے رمضان بازار کے انچارج اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران عصمت ہوں گے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.